زرعی یونیورسٹی میں گل دائودی کی تین روز نمائش شروع

منگل 13 دسمبر 2016 23:33

فیصل آباد ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز اور پاکستان سوسائٹی آف ہارٹیکلچرل سائنسز کے زیراہتمام گل دائودی کی تین روزہ نمائش شروع ہوگئی۔ فیکلٹی آف ایگریکلچرکے وسیع لان میں منعقد ہونے والے نمائش کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے تین رکنی کینیڈین وفد اور ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر محمد امجد ‘ڈین فوڈ نیوٹریشن و ہوم سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق بٹ ‘ ڈائریکٹر ہارٹیکلچرڈاکٹر امان اللہ ملک اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد کی موجودگی میں کیا۔

نمائش میں پرائیویٹ و حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ شہر کے تعلیمی و تحقیقی ادارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نمائش میں رکھنے گئے پھولوں کو چار گروپس میں تقسیم کرتے ہوئے خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا ۔ نمائش میں گل دائودی کے پھولوں کو گملوںمیں سجانے کے ساتھ ساتھ ان کی کٹ فلاو ر پیشکش‘ کٹ فلاورگلاب سمیت موسم خزاں کے پھولوں کو انتہائی دل آویز انداز میں سجایا گیا تھا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں نے کہا کہ ہمیں روزمرہ زندگی کے اُتار چڑھائو اور غمگین حالات میں موسم بہار کے پھولوں سے بالعموم اور موسم خزاں میں کھلنے والے پھولوں سے بالخصوص سیکھنا چاہئے جو ہمیں جھاڑے میں بھی مسکرانا سیکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی شہر کا واحد ادارہ ہے جو پورا سال شہریوں کی دلچسپی کیلئے خوبصورت پروگرام منعقد کرتا چلا آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہارٹیکلچرسائنسز کے بڑھتے ہوئے کردار نے ہمارے گریجوایٹس کیلئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کئے ہیں۔ کنونیئر مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر افتخار احمد کے مطابق نمائش میں شہر کے تمام تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے نوجوانوں سمیت کاروباری اداروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ میں فلوریکلچر و لینڈسکیپنگ کے طلباء و طالبات بھی نمائش میں بھرپور انداز میں حصہ لے رہے ہیں جس سے انہیں پیشہ وارانہ اُمور میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔