فیصل آباد، بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

منگل 13 دسمبر 2016 23:33

فیصل آباد ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) فیسکوکی اطلاع کے مطابق، برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع اور تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پرضروری مرمت کے کام کے باعث14 دسمبر کوصبح نو سے سہ پہر تین بجے تک132 کے وی چنیوٹ روڈ گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے مغل پورہ فیڈر132 کے وی چک جھمرہ گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے پارکو،سلطان نگر،جھمرہ سٹی اور ساندل فیڈر 132 کے وی او ٹی پی گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے امین ٹائون اور فاروق آباد فیڈرصبح ساڑھے نو سے دوپہر اڑھائی بجے تک 66 کے وی جہانیاں شاہ گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے ککرانی،بھون شوگر اور جہانیاں شاہ فیڈرصبح نو سے دوپہر ایک بجے تک 132 کے وی جڑانوالا گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے روڈالہ اور کالج روڈ فیڈر 132 کے وی چنیوٹ روڈگرڈاسٹیشن سے نکلنے والے نواز ٹائون اور برنالہ فیڈر132 کے وی ستیانہ گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے سمندری اورستیانہ ویلج فیڈر132 کے وی یونیورسٹی گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے تاج کالونی فیڈر220 کے وی جے والا روڈ گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے خیابان کالونی فیڈر132 کے وی اوٹی پی گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے جوبلی فیڈر132 کے وی نشا ط آباد گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے گٹی اورباگے والا فیڈر 66 کے وی چنیوٹ روڈ گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے سپر فیڈر 132 کے وی سکارپ کالونی گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے مکو آنہ فیڈر سے بجلی کی فراہمی بند رہے گا۔

متعلقہ عنوان :