گلگت بلتستان تائیکوانڈو ایسو سی ایشن سکردو کی جانب سے بلیٹ پرموشن کے پروگرام کا انعقاد

منگل 13 دسمبر 2016 23:31

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء)گلگت بلتستان تائیکوانڈو ایسو سی ایشن سکردو کی جانب سے بلیٹ پرموشن کے پروگرام کا انعقاد۔ پروگرام کے مہمان خصوصی آغا سید علی رضوی تھے ۔

(جاری ہے)

آغا علی رضوی نے تائیکوانڈو ایسو سی ایشن سکردو کے ممبران جوہر بلیک بیلٹ ،رضا ریڈبیلٹ ،زمان ریڈ بیلٹ ،مظاہر ریڈ بلیٹ ،صادق ریڈ بیلٹ ،راجہ شمس یلوبیلٹ ،فرمان گرین بیلٹ ،سیف اللہ گرین بیلٹ ،عرفان یلو بیلٹ ،کمیل یلو بیلٹ ،اکبر یلو بیلٹ ،سید یلو بیلٹ ،اصغر علی یلو بیلٹ ،منور یلو بیلٹ ،کاشف یلو بیلٹ اور زاہد کو بیلٹس پرموشن اور نئے بیلٹ پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

آغا علی رضوی نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ورزش کر تے رہنا ایک اچھے اور صحت مند معاشرے کے لوگوں کی ضرورت ہے ۔ہمیشہ اسی طرح ورزش کر تے ہوئے اپنے آپ کو تندرورست رکھنا اچھا اقدام ہے ۔آخر میں آغا علی رضوی نے بیلٹ پروموشن حاصل کرنے والے ممبران کو مبارکباد پیش کئے۔