محکمہ برقیات سکردو شہر میں بجلی کا نظام ٹھیک کرنے میں بُری طرح ناکام ہے،سالانہ اربوں روپے مختص ہونے کے باوجود ایک میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ سامنے نہیںآیا،معروف کاروباری و سماجی شخصیت خواجہ محمد کاظم

منگل 13 دسمبر 2016 23:31

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) معروف کاروباری و سماجی شخصیت خواجہ محمد کاظم نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات سکردو شہر میں بجلی کا نظام ٹھیک کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گیا ہے ۔سالانہ اربوں روپے اس محکمے کو مختص ہونے کے باوجود 20سالوں میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ سامنے نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرمیک پاور ہائوس منصوبے میں کروڑوں روپے لگائے گئے جہاں سے پانچ کلو واٹ بجلی دستیاب نہیں اسی طرح سر میک کچورا اور مہدی آباد پاور ہائوسز سے اپنی پیدا واری صلاحیت سے صرف 25فیصد بجلی دستیاب ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں کہ ان بجلی گھروں سے پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی کیوں نہیں مل رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری اور کمشنر بلتستان ڈویژن سمیت اعلیٰ حکام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ محکمہ برقیات میں سالانہ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بجلی کی شدید قلت کا نوٹس لیکر فوری کاروائی کرے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات میں پیرا رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر تے ہوئے ٹینڈر کئے جارہے ہیں نیب ایف آئی اے اور دیگر ادارے جن کا کرپشن روکتا ہے اس محکمے میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کرے۔

متعلقہ عنوان :