سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سکردو شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

منگل 13 دسمبر 2016 23:31

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) اندھر نگری چوپٹ راج ،سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سکردو شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا بھر کس نکال دیا۔ رہی سہی کسر محکمہ برقیات کے بے لگام ملازمین پوری کر رہے ہیں ۔سکردو شہر میں بجلی کی تقسیم کے حوالے سے کئی فارمولے لاگو کر کھے ہیں۔ اعصاب شکن لوڈ شیڈینگ اور محکمہ برقیات کے اہلکاروں کا صارفین کے ساتھ ہتک آمیز رویے کے باعث عوام کو مشکلات کے ساتھ ساتھ ذہنی پریشانی کا بھی سامنہ جبکہ محکمے کے تمام ذمہ دار آفیسران بے لگام ملازمین کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں عوام کس کے پاس فریاد کریں۔

تفصیلات کے مطابق سکردو شہر اور گرد نواح میں سردی کی شدت میں معمولی اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈینگ کا سلسلہ بھی حسب سابق شروع ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رہی سہی کسر محکمہ برقیات کے چند بے لگام ملازمین پوری کر رہے ہیں سکردو شہر میں بجلی کی منصفانہ تقسیم کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے ۔لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے ساتھ ہی محکمہ برقیات کے عوام کو خاموش کرانے کیلئے اپنا آزمودہ فارمولا فیوزنگ اور چھاپہ مار کاروائیوں کے نام سے ایک مرتبہ پھر شروع کر رکھا ہے ۔سال کے دیگر آٹھ ماہ محکمہ برقیات کو نہ کسی میٹر کی فکر ہو تی ہے نہ کسی غیر قانونی کنکشن کی جونہی دسمبر کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو یہ عوام کی زخموں پر نمک پاشی کیلئے نکل پڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :