وفاقی وزیر خزانہ نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس 19دسمبر کو طلب کر لیا

صوبوں کے اجلاس کا ایجنڈا ارسال ‘ صوبے قابل تقسیم وسائل سے زیادہ حصہ چاہتے ہیں مگر وفاق فی الحال پرا نے فارمولے ہی توسیع چاہتا ہے ‘ذرائع

منگل 13 دسمبر 2016 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس 19دسمبر کو طلب کر لیا‘صوبوں کے اجلاس کا ایجنڈاارسال کر دیا اجلاس میں وسائل کی تقسیم کے نئے فارمولے پر غور ہو گا۔ ذرائع کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 19 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کریں گے جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ ‘ صوبائی سیکرٹریز خزانہ اور پرائیویٹ ممبرز شریک ہونگے ۔

این ایف سی اجلاس کا ایجنڈا صوبائی وزرائے خزانہ کوبھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مرکز اور صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے فارمولے پر بات ہوگی۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق صوبے قابل تقسیم وسائل میں زیادہ حصہ چاہتے ہیں مگر وفاق فی الحال پرا نے فارمولے ہی توسیع چاہتا ہے اور مذکورہ اجلاس کے دران اس ایشو سمیت دیگر معاملات پر بات اور آئندکی حکمت عملی طے کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

پانامہ پر وزیر اعظم کے متضاد بیانات سے انکی نااہلی یقینی ہو سکتی ہے ‘ سینیٹر اعتزاز احسن کسی بھی معاملے پر موقف میں تضاد پر لوگ پھانسی بھی لگ جاتے ہیں ‘پانامہ کا معاملہ بہت صاف ہے پیپلزپارٹی بھی پانامہ معاملے کو کسی صورت چھوڑے گی حکمرانوں کو جواب دینا ہی پڑ یگا‘ وزیر اعظم اور انکے خاندان کے لوگوں نے پانامہ لیک پرایک بارنہیں درجنوں بار غلط بیانی کی ہے،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا ٹی وی انٹرویو لاہور (آئی این پی)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ پر وزیر اعظم کے متضاد بیانات سے انکی نااہلی یقینی ہو سکتی ہے مگر حتمی فیصلہ سپر یم کورٹ نے ہی کر نا ہے ‘کسی بھی معاملے پر موقف میں تضاد پر لوگ پھانسی بھی لگ جاتے ہیں ‘پانامہ کا معاملہ بہت صاف ہے پیپلزپارٹی بھی پانامہ معاملے کو کسی صورت چھوڑے گی نہیں حکمرانوں کو جواب دینا ہی پڑ یگا ۔

منگل کو اپنے ایک انٹر ویو میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعظم اور انکے خاندان کے لوگوں نے پانامہ لیک پرایک بارنہیں درجنوں بار غلط بیانی کی ہے اور وزیر اعظم نوازشر یف نے بھی پار لیمنٹ اور سپر یم کورٹ کے اندرمختلف باتیں کیں ہیں اور انکے موقف میں واضح تضاد ہے اور ایسے تضاد پر وزیر اعظم نوازشر یف کی نااہلی یقینی ہو سکتی ہے مگر فیصلہ اب سپر یم کورٹ نے ہی کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پانامہ لیکس پر موقف تبدیل نہیں ہوا ہم شفاف تحقیقات چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :