Live Updates

جھوٹ بولنا اور یو ٹرن لینا عمران خان کی سیاسی شناخت بن چکا ہے،جھوٹے الزامات اور گندی سیاست کی بدولت وہ اپنی سیاسی ساکھ کھو چکے،سڑکوں پر احتجاجی سیاست ختم کرنے کا فیصلہ عمران کی مجبوری ہے،سینیٹر مشاہد اللہ خان

منگل 13 دسمبر 2016 23:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت انتخابی، سیاسی، احتجاجی اور عدالتی محاذوں پر مکمل طور پر پسپا اور ناکام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی سب سے بڑا جمہوری اور فیصلہ ساز ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف پر جھوٹ بولنے کا الزام لگانے والے عمران خان ذرا اپنے گریبان میں جھانکیں۔ جھوٹ بولنا اور یو ٹرن لینا عمران خان کی سیاسی شناخت بن چکا ہے۔ وہ اپنے جھوٹے الزامات اور گندی سیاست کی بدولت اپنی سیاسی ساکھ کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر احتجاجی سیاست ختم کرنے کا فیصلہ عمران کی مجبوری بن چکا ہے۔ عوام نے ان کی یہ سیاست مسترد کر دی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :