دسمبر کو نشترپار ک میں عوامی طاقت شو کرینگے انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے ،ثروت اعجاز قادری

ہمارا دین احتساب کادرس دیتا ہے ،پانامہ کیس صرف ایک ہفتے کا کیس ہے ،نیتوں کو اچھا کرنے کا فقدان ہے ،عوام کی حالت پر کوئی رحم نہیں کررہا اہلسنت کا استحصال کرنیوالوں کے خلاف اہلسنت کی تمام جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا، نشتر پارک میں جلسہ عید میلاد النبیﷺ سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہمارا دین احتساب کادرس دیتا ہے ،پانامہ کیس صرف ایک ہفتے کا کیس ہے ،نیتوں کو اچھا کرنے کا فقدان ہے ،عوام کی حالت پر کوئی رحم نہیں کررہا اقتدار کے چمٹے رہنے پر حکمران ساری توانائی خرچ کررہے ہیں ،عاشقان رسول نے میلاد منانے کیلئے سڑکوں پر نکل کر ریفرنڈم دے دیا ہے کہ پاکستان میں صرف اسلامی نظام کا نفاذ ہوگا ، نظام مصطفی کا نفاذ بہت جلد ہوگا ،ملک کو کرپشن ،غربت ،دوہرا تعلیم معیار بنانے والوں سے چھٹکارا دلانا ہوگا ،عوام انصاف ،تعلیم اور امن چاہتے ہیں تاکہ چکی میںپسے عوام کو غربت سے نجات اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکے ،ناموس رسالت کے قانون میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کرینگے ، یارسول اللہ ﷺ کا نعرہ لگانے والے اہلسنت کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے ،ہماری پرامن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،دھرنوں کی سیاست شروع کی تو حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گاملک کا آئین قرآن وسنت کے تابع ہے ،موجودہ حکمران آئین کی شق62,63پر پورا نہیں اترتے ،کرپٹ حکمرنوں سے نجات کیلئے عوامی انقلاب کو روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا ، ،سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والا بل ا اسلام اور آئین کے متصادم ہے ،جسے غلامان مصطفی کسی بھی صورت قبول نہیں کریں،گورنر سندھ اس بل پر دستخط نہ کریںاپنی آخرت سنواریں، ملک کو سیکولر ازم نہیں بننے دینگے ،سرکار دو عالم ﷺ کے عاشقوں کا سمند ر سیکولر ازم کی سوچ والوں کو بہاکر لیجائے گا،پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا عوام اب ملک میں اسلامی نظام دیکھنا چاہتے ہیں ،ملک کی دولت لوٹنے والے سیاستدانوں نے عوام کے حقوق کا استحصال کیا قومی دولت لوٹ کر ملک وقوم سے غداری کی ہے ،کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو شیلٹر دینے والے ملک کے قانون اور عوام کی جان ومال سے کھیل رہے ہیں، حکومت دہشتگرد اور محب وطن میں تمیز کرئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے نکلنے والے میلاد جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سرکار دو عالم ﷺ کی ولادت کے سبب ظلم و جہالت کے سیاہ بادل چھٹ گئے ،آپ نے گورے اورکالے ،عربی اور عجمی کے فرق کو ختم کرکے دنیا کو پیغام دے دیا کہ اللہ عزوجل کے نزدیکاگر کوئی بڑا ہے تو وہ متقی وپرہیز گار ہے، آج پاکستان اگر مشکلات میں گھیرا ہے تو اس کی وجہ شریعت کے منافی فیصلے ہیں ،قرآن کا فیصلہ ہے کہ سود لینے اور دینے والے جہنمی ہیں ،شریعت سے ٹکرائو کے فیصلے کسی صورت قبول نہیں ،سپریم کورٹ اقلیتی بل کے خلاف ازخود نوٹس لے اور اس بل کو فوری کالعدم قرار دیا جائے، ،جشن ولادت اللہ عزوجل کی وحدانیت کو اجاگر کرتا ہے ،دہشتگردی ،کرپشن ،اقرباء پروری نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ،ایک طرف دہشتگرد عوام کی جان ومال سے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں تو دوسری طرف اقرباء پرور،کرپٹ سیاستدانوں نے عوام کے مسائل میں اضافہ اور ملک کو نقصان پہنچایا ہے ،اقرباء پروراور کرپٹ سیاستدانوں کا عوام محاسبہ کریں ،قومی ایکشن پلان کی اول روز سے حمایت کرتے آرہے ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک حمایت جاری رکھیں گے ،پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نجات اور کرپشن سے پاک کرنا ہے تو نظام مصطفی ﷺکا نفاذ کرنا ہوگا ،سرکار دو عالم ﷺ نے امیر غریب کالے گورے ،عربی عجمی کا فرق ختم کرکے سب کو یکساں حقوق فراہم کئے ،جشن ولادت کے موقع پر مجھے APSسکول کے معصوم بچے ،سانحہ کوئٹہ کے وکلاء اور بلاول شاہ نورانی کے مزار بے گناہ شہیدوں کی یاد آرہی ہے ہیں جنہیںدرندہ صفت دہشتگردوں نے نشانہ بناکر ملک کے مستقبل کو تاریک کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے ، دہشتگردوں کی ناپاک جسارت کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ،ملک کی سلامتی بقاء کے لئے ہم سب کچھ قربان کرسکتے ہیں ،مستقبل کے معماروں کو تعلیم سے آراستہ کرکے ہی ملک کو آگے کی طرف لیجایا جاسکتا ہے ،قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا ،پاکستان بنانے والوں کی اول صف میں میلاد منانے والے پیش پیش تھے ،قائد اعظم نے پاکستان کو مستحکم ناقابل تسخیر،خوشحال اور باوقار بنانے کیلئے شب وروز جانفشانی سے کام لیا،قائد اعظم ہمارے ہیرو اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺ کی جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے سرکار دوعام ﷺکی ناموس کے تحفظ کیلئے قید وبند کی صعوبتیں کچھ نہیں ہیں ہم اپنی جانیں قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ،مغربی ممالک دیکھ لیں کہ تمھاری انتہا پسندی دہشتگردی ہمارے دلوں سے حب رسول ﷺختم نہیں کرسکتیں ،میڈیا پر الرٹ جاری کیا گیا کہ دہشتگرد کراچی میں کسی بھی بڑی تقریب کو نشانہ بناسکتے ہیں، میلاد جلوسوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے دہشتگرد اور سازشی عناصر دیکھ لیں جشن ولادت میںپہلے سے بھی زیادہ عاشقان رسول سڑکوں پر ہیں ، اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا کہ ہمارے قائدین اور مرکز اہلسنت کے گن مین واپس لیکر ہماری قیادت کو دہشتگردوں کے نشانے پر دینے کے مترادف ہے ،ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ ہماری قیادت کو دہشتگردوں کی تھریڈ ہے ہمارے مرکز قائدین یا کسی کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فہیم الدین شیخ ،محمد مبین قادری ، محمد طیب قادری ،آصف رضا ، علامہ محمد علی شاہ ،علامہ عنصر قادری ،علامہ طارق المدنی ،علامہ طلحہ حید ر ودیگر بھی موجود تھے۔