عید میلاد النبیﷺ تمام انسانوں اور جہانوں کے لئے برکتوں ، رحمتوں ،عظمتوں اور سعادتوں کا باعث ہے ، علامہ سید شاہ عبدالحق قادری

منگل 13 دسمبر 2016 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر ممتاز عالم دین علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ تمام انسانوں اور جہانوں کے لئے برکتوں ، رحمتوں ،عظمتوں اور سعادتوں کا باعث ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کے تمام مسائل کا حل سیرت رسول اکرم ﷺاور نظام اسلام میں موجود ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میںغیر اسلامی ،غیرآئینی اور غیر اخلاقی قوانین کی منظوری اہلیان وطن کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ قانون ساز اداروں میںمکمل اتفاق رائے سے منظور ہونے والے قانون تحفظ ناموس رسالت 295/Cمیں ردوبدل اور اسے غیر موثر بنانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ مغرب کی ایما پر نصاب تعلیم میں اسلامی تعلیمات و تشخص کو مٹانے کیلئے ناپاک جسارت کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی سے پروٹیکشن آف منارٹی بل کی منظوری اللہ کے عذاب کو دعوت دینا ہے ،جس میں اٹھارہ سال سے کم عمرافراد کے قبول اسلام پر پابندی عائد کردی گئی ۔دنیا کے کسی ترقی یافتہ ملک میں بھی تبدیلی مذہب کے لئے ایسی کوئی پابندی آج تک نہیں لگائی گئی ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام اہلسنّت اور سچے پاکستانی وطن عزیز کو لادین اور سیکولر اسٹیٹ بنانے کی ہر مذموم کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو طاغوتی طاقتوںسے نہیں اللہ سے ڈرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے ۔ ہماری پارلیمنٹ ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہیں جو قوم کے مسائل میں کمی کے بجائے مزید اضافہ کر رہے ہیں ۔ عوام اہلسنّت آ ئندہ الیکشن میں اپنے سیا سی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مسائل کے حل کیلئے سنی نمائندوں کو پارلیمنٹ میں پہنچائیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 2018 کے الیکشن میں اکابرین اہلسنّت اس میدان کو خالی نہیں چھوڑیں گے ۔

عنقریب اسی نشتر پارک میں عالمی صوفی کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی، نشتر پارک میں منعقدہ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام عید میلاد النبی کے فقید المثال جلسہ عام سے خطاب میں کیا ۔ تلاوت قر آن پاک کے بعد نعت رسو ل مقبو لﷺ پیش کی گئی۔جلسے میں متعدد قرار دادوں کو منظور کیا گیا ۔ جلسئہ کے اختتام پر علا مہ سید شاہ عبد الحق قادری نے عالم اسلام ، پاکستان،شہدائے عید میلادالنبی کے لئے خصو صی دعا فر ما ئی اور با ر گا ہ رسا لت مآب میں صلو ة و سلام پیش کیا گیا۔

نظام مصطفی پارٹی کے سربراہحاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ یہود ونصاری ہوں یا طالبا ن ،القائد ہ اور داعش جیسے خارجی ٹولے ہوں۔یہ سب اسلام اور مسلما نوں کو صٖفحہٴ ہستی سے مٹانے کے لئے سر گرم عمل ہیں۔آج مظلو م مسلمان ،بے حمیت مسلم حکمر انو ں کی مصلحت،ضر وریات ،مفا دات ،خواہشا ت کی بھینٹ چڑھ رہا ہے ۔جہاد کے نام پر فساد ھیلانے والے سفا ک خارجی دہشت گر دوں نے پاکستان اوراسلامی ملکو ںمیں دہشت گر دی کا با زار گر م کر رکھا ہے۔

حکومت قیام پاکستان کے مخالفین اور پاکستان کے ازلی دشمنوں کو پہچانے ۔ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا کہ مادہ پرستی کے دور میں بھی مسلمانوں میں پایا جانے والا مذہبی ذوق وشوق محافل میلاد ﷺہی کی برکتوں میںسے ہے ۔ میلاد کی محا فل عظیم البر کت ہیںتاقیا م قیا مت تک جا ری رہے گی۔مسلمانوں کے سینوں سے محبت رسول کے جذبوں عقیدتوں کو نکالنے کیلئے کفریہ طاقتیں اور ان کے ایجنٹ تمام تر حربوں اور سازشوں کا استعمال کررہے ہیں لیکن دنیا کی کوئی طاقت جذبہ عشق مصطفی کو مومن کے دل سے نہیں نکال سکتی ہے ۔

جما عت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی نائب ناظم ڈاکٹر حمزہ مصطفائی نے کہا کہ حقوق اہلسنّت کے حصول کے لئے تمام تنظیمات کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ۔ پاکستان تاریخ کے انتہائی نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ،بز دل حکمر انو ں نے پا کستا ن کو تبا ہی کے دہا نے پر کھڑا کر دیا ہے۔ضر ورت اس بات کی ہے کہ عصبیت،لسا نیت ،فر قہ واریت،قو میت کے نام پر تقسیم کرنے والے سیاسی لٹیروں کا مقابلہ کرتے ہوئے تمام تنظیمات اہلسنّت کو لبیک یارسول اللہ کے نعرے کو بنیاد بنا کر بھر پور اتحا د کا مظا ہرہ کرتے ہوئے سیاسی میدان میں اترنا ہو گا۔

سنی تحریک کے بلال سلیم قادری نے کہا کہ ملکی قیادت اہلسنّت کو جا ئز حقوق دے ،علما ئے اہلسنّت کی تصانیف کو بھی نصاب تعلیم کا حصہ بنایاجا ئے ۔ قومی سطح پرحساس معاملات کی بریفنگ میں امن پسند اور محب وطن علماء و مشائخ کو نظر انداز کرناانتہائی غیر سنجیدہ عمل ہے۔جب تک محب وطن ، امن پسند علماء و مشائخ کا استحصال کیا جاتا رہے گا پاکستان دشمن فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔

انہو ں نے کہا کہ دہشت گر دو ں سے بر سر پیکا ر افو اج پا کستا ن وطن اور قو م کی سلا متی اور حفا ظت کی خاطر شہید ہو رہے ہیں۔ رہنمائوں نے چکوال میں میلاد النبی کے جلوس پر قادیانیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت قادیانی دہشت گردوں کو نشان عبرت بناتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرے، اہلسنّت کی مسجد پر قادیانی گروہ کے قبضہ ختم کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میلا د والے ہیں فسا د والے نہیں ہیں ہم درود کے خشبو سے بارود کی بُو ختم کریں گے ۔ فساد پھیلانے والوں کا اسلام سے کو ئی تعلق نہیں ہے۔جلسہ میں علامہ ابرار احمد رحمانی، پاکستان سنی موومنٹ کے صاحبزادہ شاہ سراج الحق قادری،تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مفتی غوث بغدادی، علامہ زمان علی جعفری، قاضی نو ر الاسلام شمس، المصطفیٰ ویلفیئر کے احمد رضاطیب ، انجمن نوجوانان اسلام کے سلیم عطاری ،انجمن طلبہ اسلام کے حسان امینی،پاکستان فلاح پارٹی کے جنید منشی ،تحریک عوام اہلسنّت عا طف بلو اور جما عت اہلسنّت کے علامہ اکرام سعیدی، صوفی محمد حسین لاکھانی،مولانا خلیل الرحمان چشتی ،مولانا رئیس قادر ی ،مو لا نا ناصر خا ن قادری،مولانا کامران قادری،مولانا اشرف گورمانی،مو لانا محمد الطا ف قادری نے قرار دادیں پیش کیں ۔

ڈاکٹر عبد الر حیم ، عبد الحفیظ معارفی ،منا ف الانہ،مفتی غلام مرتضی مہروی،مولانا ریاض الدین قادری ،جاوید قادری،غفران احمد ،مولانا عاشق سعیدی،مولانا الطاف امجدی،محفوظ قادری رانا شفیع کے علاوہ دیگر قائدین ،علماء ومشائخ، سنی تنظیمات کے عہدیداران ،وکلا ء ،صحافی ،تاجر ،طلباء،نوجوانوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شمع رسالت کے پروانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :