تحصیل مانجھی پورمیںمبینہ طورپرشراب اورجوا کے اڈے قائم

سندھ میںجوااور شراب پرپابندی کے باعث سندھ کے شرابی اورجواری تحصیل مانجھی پورمیںٹوٹ پڑے

منگل 13 دسمبر 2016 23:26

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) تحصیل مانجھی پورمیںمبینہ طورپرشراب اورجوا کے اڈے قائم ۔سندھ میںجوااور شراب پرپابندی کے باعث سندھ کے شرابی اورجواریوں تحصیل مانجھی پورمیںٹوٹ پڑے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل تحصیل مانجھی پورمیںایک ہزارکے قریب شراب کی بوتلیں فروخت ہوتی تھی تواب دوہزارکے قریب بوتلیںروزانہ فروخت کی جاتی ہیں آئی جی بلوچستان سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق سندھ میںشراب اورجواپرمکمل پابندی ہونے کی وجہ سے تحصیل مانجھی پورمیںشراب اورجواکے اڈے قائم روزانہ شراب کی ہزاروں بوتلیںمبینہ طورپرپولیس کی سرپرستی میںفروخت ہورہے ہیںنوجوان نسل سرعام کھلے شراب کے دکانوںاورجواکے اڈوںکی وجہ سے اپنے گھروںکے قیمتی زیورات چوری چھپی فروخت کرکے شراب پینے پرمجبورہیںشراب پینے کی وجہ سے بے ہوشی اور پاگلوںکی حالت میں نوجوان نسل گھوم رہے ہیںجن کووالدین سے بات کرنے کی تمیزتک نہیںسرعام کھلے شراب اورجواکے اڈوںنے نوجوان نسل کوتباہی کے دہانے تک پہنچادیاتاہم تحصیل مانجھی پورمیںسرعام کھلے شراب اورجواکے اڈوںکی اطلاع پہنورسنہڑی کے ایس ایچ اوکودی گئی لیکن اس حوالے سے ایس ایچ اومکمل طورپرخاموش دیکھائی دے رہاہے اورشراب فروخت کرنے والوںکومزیدزیادہ شراب فروخت کرنے کی مبینہ اجازت دے دی ہے اس سلسلے میںسیاسی سماجی اورعوامی حلقوںنے آئی جی بلوچستان ڈی آئی سبی اوروزیرداخلہ سے مطالبہ کیاہے کہ تحصیل مانجھی پورمیںپولیس کی سرپرستی میںسرعام کھلے شراب اورجواکے اڈوںکوفوری بندکرنے کیلئے اقدامات کیے جائیںورنہ بھرپوراحتجاج کیا جائے گاجن کی تمام ترذمہ داری انتظامیہ پرعائدہوگی۔

متعلقہ عنوان :