ایف سی کی کارروائی ،چھترمیں پانی کے کنویں کے قریب دس کلو وزنی پریشر بم برآمدکرلیا

منگل 13 دسمبر 2016 23:26

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ایف سی نے کاروائی کرکے چھتر کے علاقے میں پانی کے کنویں کے قریب دس کلو وزنی پریشر بم برآمدکرکے سبی سے بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے عملہ کو طلب کرلیا گیا سرکاری ذرائع کیمطابق ایف سی نے چھتر کے علاقے میں پانی کے کنویں کے قریب دس کلو وزنی پریشر بم برآمد کرلیا اور علاقے کو گھیر ے میں لے لیا پریشر بم کو ناکارہ بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز نے سبی سے بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے عملہ کو طلب کرلیا عملہ نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر پریشر بم کو ناکارہ بنادیا ۔

متعلقہ عنوان :