سلیکشن بورڈ کا اجلاس ،پولیس سروس گروپ کے 17 افسران کی گریڈ 21 ،پی ایس پی گروپ کی38افسران کو گریڈ20 ترقی کر دیدی گئی

منگل 13 دسمبر 2016 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) سلیکشن بورڈ کے اجلا س میں پولیس سروس گروپ کے 17 افسران کو گریڈ 21 میں اور پی ایس پی گروپ کی38اافسران کو گریڈ20 ترقی کر دید ی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سلیکشن بورڈ کا اجلاس منعقدہوا جس میں پولیس سروس گروپ کے 17 آفیسرز کی گریڈ 21 اور پی ایس پی گروپ کی38افسروں کی گریڈ20میں پروموشن کردی گئی ہے، پروموشن حاصل کرنیوالوں میں ڈی آئی جی کلیم امام ،دستگیر،ڈی آئی جی ولی اللہ دل،نعیم خان،اعجازشاہ،شعیب دستگیر،اشرف نور،محسن بٹ،ظفراقبال،صلاح الدین،اکبرحمید،ڈی آئی جی آفتاب پٹھان غلام سرو ر جمالی اور ڈی آئی جی معظم جاہ انصاری شامل ہیں۔

ایس ایس پیز کے ترقی پانیوالے افسروں میں ایس ایس پی احمدیار چوہان،ایس ایس پی مظہرنواز،اقبال دار، ایس ایس پی عامر فاروقی کے نام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :