ملک طاہر جاوید کی لاہور کے نو منتخب لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کو مبارکباد

منگل 13 دسمبر 2016 23:23

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر ملک طاہر جاوید نے لاہور کے نو منتخب لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں منگل کے روز جاری کردہ مبارکباد کے پیغام میں ملک طاہر جاوید نے نو منتخب لارڈ میئر کو توجہ دلائی ہے کہ صنعتی علاقوں، تجارتی مراکز اور رہائشی آبادیوں میں صفائی ستھرائی، فائر فائٹنگ ، پارکوں کو قابل دید بنانے کے لیے متعلقہ ایسوسی ایشنوں اور نو منتخب کونسلروں کو فعال بنایا جائے ۔

ملک طاہر جاوید نے توجہ دلائی ہے کہ لاہور کی حد تک لیسکو کا تعاون حاصل کرکے بجلی کا ترسیلی نظام اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ وزیر اعلی پنجاب کی کاوشوں سے خوبصورتی کی طرف بڑھنے والا لاہور شہر خوبصورت ترین بن سکے۔

متعلقہ عنوان :