صنعتی ترقی کیلئے مقامی صنعتکاروں کوبھی غیر ملکیوں کی طرح مراعات فراہم کی جا نی چاہئیں ، ظہیر بھٹہ

منگل 13 دسمبر 2016 23:23

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی کیلئے مقامی صنعتکاروں کوبھی غیر ملکیوں کی طرح مراعات فراہم کی جا نی چاہئیں تاکہ وہ بھی اپنے کاروبار میںتوسیع کرکے اور نئی صنعتوں کے قیام سے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ،محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ظہیر بھٹہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کی معیشت کی سمت متعین ہوگی ،یہ ایشیاء میں تجارت اور سیاحت کا محور بن جائے گا،برآمدات میں کمی ایک مسئلہ ہے اس میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی کی جا نی چاہئے۔