پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کا بارہو اںسالانہ پانچ روزہ کراچی بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز کل ایکسپو سینٹر میں ہو گا
منگل 13 دسمبر 2016 23:21
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی کتب میلے کے کنونئیر اویس مرزا جمیل اور پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب عزیز خالد نے منگل کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل بُک فائونڈیشن‘ کیبنٹ ڈویژن گورنمنٹ آف پاکستان نے اس بُک فیئر کو کامیاب بنانے میں بھر پور تعاون کیا ہے۔ یہ کتب میلہ کراچی ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 1-2-3 میں لگایا جائے گا۔ اس کتب میلے میں 330اسٹالز لگائے جائیں گے۔اس موقع پر جناب اعجاز شاہ ایڈ وائزر بزنس ڈویلپمنٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی اور منفرد کتب میلہ ہوگا اس کتب میلہ کے زریعے ہمیں مختلف بین الاقوامی کتب میلوںکے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ فرینکفرٹ انٹر نیشنل بُک فئیر کے وائس پر یزیڈینٹ اس کتب میلہ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتب میلہ نہ صرف پبلشرز کے لئے موثر ثابت ہوگا بلکہ یہ حکومتی سفارتکاری کے لئے بھی بہت موثر ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس کتب میلے کے زریعے نوجوانوں کو اپنی ذہنی، سائنسی، ادبی اور ثقافتی صلاحیوں کو اُجاگر کرنے میںمد د ملے گی۔ پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب عزیز خالد نے بتایا کہ اس میلے میں5لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔کتب میلے میں ہر موضوع پر کتابیں دستیاب ہوں گی‘ اور عوام کو انتہائی کم قیمت پر فروخت کی جائیں گی۔اس کتب میلے میں تعلیمی پروگرام ‘ ٹاک شوز اور سیمینار بھی ہونگے اور کئی پبلشرز اپنی نئی کتب کی رونمائی بھی کریں گے۔ کراچی بین الاقوامی کتب میلہ کے کنوینئر جناب اویس مرزاجمیل نے بتایا کہ نمائش صبح 10سے رات9بجے تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینئر وقار متین‘ ندیم مظہر‘ محمد اقبال غازیانی ‘ندیم اختر ‘ اقبال صالح محمد‘ سید اصغر زیدی اور سید ناصر حسین، کامران نورانی اورسلیم عبدالحسین بھی موجود تھے۔کتاب دوستی اور کتب بینی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا کتب میلہ اب بین الاقوامی حیثیت حاصل کر چکا ہے،اور ہر سال اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.