فاروق ستار سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

منگل 13 دسمبر 2016 23:21

فاروق ستار سے  ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی بی کالونی میں واقع ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پر ورلڈ وائلڈ لائف پاکستان کے ریجنل منیجر اسد شہبازخان کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفد نے ایم کیو ایم (پاکستان) کے تحت جاری 100 روزہ صفائی مہم میں اپنا تعاون پیش کرنے اور شہر کو سرسبزو شاداب بنانے کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کی بھی پیشکش کی۔ اس موقع پر وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے ورلڈ وائلڈلائف پاکستان کے کاموں کو سراہا اور ان کی جانب سے تعان کے پیشکش کا خیرمقدم کیا۔ #