ضلع کونسل راولپنڈی کا الیکشن شیڈول روکنے کے لیے دائر رٹ سماعت کے لیے منظور

الیکشن کمیشن سے 15دسمبر کو جواب طلب

منگل 13 دسمبر 2016 23:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عاطر محمود نے ضلع کونسل راولپنڈی کا الیکشن شیڈول روکنے کے لیے دائر رٹ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے 15دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے عدالت عالیہ میں راجہ خالد ظہور وغیرہ نے راجہ شوکت ستی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائررٹ میں موقف اختیار کیا کہ کوٹلی ستیاں سمیت ضلع بھر کی 13یونین کونسلوں میںتاحال بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے انتخابی کالج مکمل نہیں ہے لہٰذا ضلع راولپنڈی کا شیڈول کوٹلی ستیاں میں الیکشن ہونے تک منسوخ کیا جائے عدالت عالیہ نے دائر رٹ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے 15دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :