سانحہ قصبہ علیگڑھ سمیت تمام حق پرست شہداء کی قربانیاںتحریک کااثاثہ ہیںجنہیںایم کیوایم کبھی بھی فراموش نہیںکرینگی،فاروق ستار

منگل 13 دسمبر 2016 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے 14دسمبر1986ء کوقصبہ علیگڑھ کالونی میںشہیدکارکنان اورعوام کوخراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ قصبہ علیگڑھ سمیت تمام حق پرست شہداء کی قربانیاںتحریک کااثاثہ ہیںجنہیںایم کیوایم کبھی بھی فراموش نہیںکرینگی۔سانحہ قصبہ علیگڑھ کالونی کے شہداء کی30ویںبرسی کے موقع پر اپنے بیان میںڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ14دسمبرکوحق پرستی کے متوالوںکوکچلنے کا مذموم عمل قصبہ علیگڑھ سے شروع کیا گیاتھا اس سے پہلے 31اکتوبر1986ء کو حیدر آباد مارکیٹ چوک اورسہراب گوٹھ پرنہتے کارکنان کوشہیدکیاگیاتھا جبکہ 14دسمبرکودہشت گردوںنے نہتے مہاجر عوام کے خون سے ہولی کھیلی اوراملاک کوجلایاگیا۔

(جاری ہے)

نہتے مہاجر عوام پر عرصہ حیات تنگ کیاگیا،نقل مکانی پرمجبور کیاگیا ، مہاجروںکی دکانیں اور مکانات نذر آتش کردیئے گئے۔یہ دن تاریخ کاسیاہ باب ہے اوراس کے نتیجے میںشہیدہونے والوں کواہم ایک لمحے کے لئے نہیں بھولے ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے مزیدکہاکہ افسوس کامقام یہ ہے کہ ان سانحات میںملوث دہشت گردآج تک گرفتارنہیںکئے گئے بلکہ سانحات پر سانحات ہوتے چلے گئے لیکن قاتل آج بھی آزادہیں۔

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے شہیدوںکوشاندارالفاظ میںخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ تحریک میںان کا حصہ لازوال بے مثال اوران کی قربانیوںکے نتیجے میںہم ایک محفوظ اورمتحرک تحریک بنے۔ایم کیوایم پاکستان یہ مطالبہ کرتی ہے کہ 31اکتوبر 1986ء سے آج تک جتنے کارکنان و ہمدرد شہید کئے گئے ہیںان کے قاتلوںکوکٹہرے میںلایاجائے۔ظلم وستم کاسلسلہ بندہوناچاہئے ماورائے عدالت یا دوران حراست شہیدکئے جانے والے ساتھیوںکے خاندانوںکوبھی انصاف فراہم کیاجائے۔

انہوںنے کہاکہ 14دسمبر1986ء کوجلائے جانے والے گھروں اوردکانوںاورشہیدوںکے لواحقین کوآج تک معاوضہ بھی ادانیہںکیاگیاجوبے حسی کے زمرے میںآتاہے ۔کنوینرایم کیوایم ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے کہاکہ14،دسمبرکے شہداء سمیت تمام ایم کیوایم کے شہیدوںکوسلام تحسین پیش کرتے ہیںاورایک بارپھریہ عزم کرتے ہیںکہ جب تک انہیںانصاف نہ ملے چین سے نہیںبیٹھیںگے۔

متعلقہ عنوان :