پانامہ کیس پر عدالت کو کوئی فیصلہ کرنا چاہئے تھا،ریٹائرمنٹ قریب تھی تو چیف جسٹس مقدمہ کسی اور جج کے حوالے کرتے، جسٹس (ر )سجاد علی شاہ

منگل 13 دسمبر 2016 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) سابق چیف جسٹس جسٹس ریٹائر سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس پر عدالت کو کوئی فیصلہ کرنا چاہئے تھا،ریٹائرمنٹ قریب تھی تو چیف جسٹس مقدمہ کسی اور جج کے حوالے کرتے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سجاد علی شاہ نے کہا کہ پانامہ سے متعلق مقدمہ ابھی بھی عدالت میں زیر سماعت ہے اس کیس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،عدالت کمیشن بنا سکتی ہے نوٹیفکیشن دینا حکومت کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کو پانامہ کے مقدمہ میں کوئی نہ کوئی فیصلہ دینا چاہئے تھا اگر چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ قریب تھی تو انہیں مقدمہ کسی اور جج کو دے دینا چاہئے تھا۔۔۔(ولی)