کراچی ،غنویٰ بھٹو کا قومی ایئر لائین کے جہاز کی تباہی پر افسوس کا اظہار

منگل 13 دسمبر 2016 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی ( شہید بھٹو ) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے قومی ایئر لائین کے جہاز کی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں پی ․ آئی ․ اے کے جہاز ، کپتان اور انتظامیہ دنیا میں مشہور ہواکرتے تھے اورکپتان کبھی بھی کوئی رسک لینے کیلئے تیار نہیں ہوتے تھے جبکہ اب اس ادارے کی خستہ حالی کو غیر ذمہ داری سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ حکمران طبقات اپنی سازشوں کے ذریعے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائین کو تباہ حال بنا کر اس کے جگہ اپنی ہوائی کمپنیاں بنانا چاہتے ہیں ․ سترکلفٹن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہا کہ زرداری خاندان ہو یا نواز شریف جس کی حکومت آتی ہے وہ پی ․ آئی ․ اے میں اپنی مرضی کی انتظامیہ کے ذریعے کرپشن اور بد انتظامی کو فروغ دے کر اپنے ذاتی اور کاروباری مقاصد حاصل کرنے کی دوڑ میں آگے نکلنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ عوام کا اعتماد اس کمپنی سے ختم کیا جاسکے ․ محترمہ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائین کے نہ تو جہازوں میں کوئی مسئلہ ہے اور نہ ہی کپتانوں میں بلکہ مسئلہ ہمارے کرپٹ تریں حکمرانوں کا پیدا کیا ہوا ہے جواس قومی ایئر لائین کی جگہ اپنی ذاتی ایئر لائین بنانا چاہتے ہیں جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا غنویٰ بھٹو نے حکمران طبقات کو خبردار کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ زرداری اور نواز شریف کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے ان کے خلاف میدان عمل میں آئیں ․

متعلقہ عنوان :