کراچی ،تحریکِ محصُورین مشرقی پاکستان کے زیرِ اہتمام سیمینار بعنوان "سقوطِ ڈھاکہ : مقام ِ عبرت یا ندامت" 16دسمبر کو ہوگا

منگل 13 دسمبر 2016 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) تحریکِ محصُورین مشرقی پاکستان کے زیرِ اہتمام سیمینار بعنوان "سقوطِ ڈھاکہ : مقام ِ عبرت یا ندامت"جمعہ 16دسمبر 2016کو تین بجے سہہ پہر بمقام دی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز (PIIA)آڈیٹوریئم نزد گورنر ہائوس ایوانِ صدر روڈ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت سابق وفاقی وزیز قانون میر نواز خان مروت کریں گے جبکہ بریگیڈیئر (ر)صلاح اُلدین مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ دیگر مقررین میں سعید خاور، طاہر نجمی، مظفر اعجاز، مقصود یوسفی، آغا مسعود حسین، ابرار بختیار، مختار عاقل، انیق احمد، اے ایچ خانزادہ، سید مسرت خلیل، محمد یامین، خورشید تنویر، خواجہ سلمان خیراُلدین اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :