لاہور ہائیکورٹ نے کین کمشنر پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا

منگل 13 دسمبر 2016 23:19

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے کین کمشنر پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے کسان صابر اور رمضان کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ نے کسانوں کو شوگر ملز مالکان سے معاوضہ دلوانے کا حکم دیا، لیکن عدالتی حکم کے باوجود کین کمشنر معاوضہ نہیں دلوا رہے لہذا کین کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کین کمشنر سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔