لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری کو استغاثہ کا حصہ بنانے کی درخواست مسترد کردی

منگل 13 دسمبر 2016 23:19

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری کو استغاثہ کا حصہ بنانے کی عوامی تحریک کی درخواست مسترد کردی۔جسٹس یاور علی، جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس انوار الحق پر مشمتل تین رکنی فل بنچ نے عوامی تحریک کے جواد حامد کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں جوڈیشل انکوائری کو استغاثہ کا حصہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق استغاثہ زیر سماعت ہے، استغاثے میں گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا رہے ہیں، عوامی تحریک نے جوڈیشل انکوائری کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست دی لیکن ٹرائل کورٹ نے عوامی تحریک کی درخواست مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :