Live Updates

عمران خان آئینی اداروں کو دھمکیاں دینا اور بلی کرنا بند کردیں، عمران خان اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم افسوس ناک ہے

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

منگل 13 دسمبر 2016 23:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم افسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے ہاتھوں 2018ء میں اپنے امتحان کا انتظار کریں، عمران خان آئینی اداروں کو دھمکیاں دینا اور بلی کرنا بند کردیں۔ عمران خان نے پچھلے ساڑھے تین سال میں جھوٹ بولنے کے سوا اور کچھ نہیں کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے طرز سیاست سے پاکستانی سیاست کا چہرہ گدلا کر رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات