چیف ایگزیکٹو آئیسکورانا عبدالجبار خان نے ریفر شر کورس میں شمولیت کے بعد عہدہ سنبھال لیا

منگل 13 دسمبر 2016 23:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے ریفر شر کورس میں شمولیت کے بعد دوبارہ آئیسکو چیف کا عہدہ سنبھال لیا ہے اور انہوں نے گزشتہ دن آئیسکو ہیڈ آفس میں اسلام آباد،راولپنڈی سرکلز کی ماہانہ کارکردگی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔

آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلز کے مطابق آئیسکو چیف نے تمام فیلڈ افسران کی انفرادی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور دسمبر کے مہینے کیلئے ہدف مقرر کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سب ڈویژنز میں موسم سرما کے دوران خراب میٹر اور ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کا کام مکمل کر لیا جائے کیونکہ اس بار موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ انتہائی کم ہوگی جس کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوگا لہذا ریجن میں کمزور استعداد والے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کو یقینی بنایا جائے تا کہ سسٹم موسم گرما میں بجلی کی طلب کے اضافے کو بخوبی برداشت کر سکے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں آئیسکو چیف نے ہدایت کی سب ڈویثز نز کو درکار میٹریل کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے تمام متعلقہ افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنے مقررہ کردہ ہدف کو ہر صورت پورا کریں اور موبائل میٹر ریڈنگ ،بجلی چوری کی ایف آئی آر ، ڈیڈ ڈیفالٹرز سے رقوم کی وصولی اور خراب میٹروں سے ڈیٹا ہر صورت حاصل کیا جائے۔ ماہانہ کار کردگی جائزہ میٹنگ کے دوران چیف انجینئر/کسٹمر سروسز ڈائریکٹر باسط زمان، چیف انجینئرآپریشن محمد کلیم خان ، منیجر کوآرڈینشن جعفر مرتضی ، منیجر کسٹمر سروسز وحید اکرم، ایس ای اسلام آباد، ایس ای راولپنڈی و متعلقہ تمام ایکسین اور ایس ڈی اوز شامل تھے۔