چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صدارت میںبورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

منگل 13 دسمبر 2016 23:16

ملتان ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان رانا اعجاز نون کی صدارت میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز سرکٹ ہائوس میں ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادرچٹھہ بھی شریک تھے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی اور سلیکشن کیلئے ہیومن ریسورس کمیٹی سمیت مختلف امور پر 4 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، بورڈ نے میرج ہالز اور کمرشل پلازوں سمیت بڑے کارخانوں سے سینی ٹیشن فیس وصول کرنے کا لائحہ عمل بھی طے کیا جس کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجی جائے گی۔

اجلاس میں نئے سینٹر کی ورکرز سمیت آفیسران کی بھرتی کیلئے بجٹ اور طریقہ کار کی بھی منظوری دے دی گئی تمام بھرتیاں اربن یونٹ کے تعاون سے کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بورڈ اراکین عامر سعید انصاری، ارشد بوٹا، شہزاد مقبول بھٹہ، پروفیسر شوکت مغل قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر عمران نور، سپیشل مانیٹرنگ آفیسر فاروق ڈوگر نے بھی شرکت کی ۔ چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ملتان کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتے ہیں، اس مقصد کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تشکیل دے کر اربوں روپے کے فنڈز دئیے گئے ہیں، اب ہمارا فرض ہے کہ ان فنڈز سے صفائی ستھرائی کا نظام فول پروف بنائیں۔

شہر میں گندگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی سی او نادر چٹھہ نے بورڈ اراکین کر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی منظوری سے شہر میں 2 سو نئے کنٹینر اور 2 ہزار ہاتھ ریڑھیاں سٹاف کے حوالے کی جا رہی ہیں جب کہ بعد خصوصی طور پر موٹر سائیکل رکشے بھی گندگی اُٹھانے کیلئے تیار کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نجی سیمنٹ فیکٹری کو 55 روپے ٹن کے حساب سے کوڑا کرکٹ فروخت کیا جا رہا ہے ۔

ضلعی حکومت اس معاہدے پر نظرثانی کرے گی تاکہ ریونیو میں اضافہ کیا جا سکے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ انسپکشن کے بعد تعینات کیا جائے گا تاکہ کمپنی کے معاملات احسن انداز میں چلائے جا سکیں۔ نادر چٹھہ نے کہا کہ لاہور بھیجی گئی مشینری کا انتہائی کم نرخوں پر واپس منگوائی گئی ہے جو مرمت کے بعد صفائی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ سینٹری ورکرز سے بھتہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناء بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حاجی اسلم ایڈووکیٹ اور محمد فاروق ایڈووکیٹ کو بطور لیگل ایڈوائزر تعینات کرنے کی بھی منظوری دی۔ بورڈ نے آڈٹ کمپنی، فنانس کمیٹی اور ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی بھی حتمی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :