بہاء الدین زکریایونیورسٹی شعبہ علوم اسلامیہ کے زیراہتمام منعقدہ ’’سیرت نگاری ، مناہج و اسالیب‘‘ مذاکرہ کاانعقاد

منگل 13 دسمبر 2016 23:13

ملتان ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)بہاء الدین زکریایونیورسٹی شعبہ علوم اسلامیہ کے زیراہتمام منعقدہ ’’سیرت نگاری ، مناہج و اسالیب‘‘ مذاکرہ میں شریک ایم فل پی ایچ ڈی سکالرز سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد یسین مظہر صدیقی سابقہ ڈین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انڈیا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیرت رسولؐ کے ان پہلوئوں پر تحقیقی کام کرنا چاہیے جو نئی نسل کو عصر حاضر کا سامنا کرنے کے لیے یقینی کامل کی دولت سے مالا مال کرسکی․ انہوں نے کہا کہ حضورؐ کی ہمہ گیر ذات کے سیاسی ، سماجی ، معاشی پہلوئوں کو اجاگر کیاجائی․چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مختلف علوم کے ارتباط کا دور ہے ،اس لیے حضورؐکی تعلیمات کو نئی نسل کے ذہن میں راسخ کرنے کے لیے فلسفہ ، تاریخ ، نفسیات اور علم الرجال سے اخذ کردہ بصیرت سے کام لیا جائی․ مذاکرہ سے ڈاکٹر سید عزیز الرحمن ، پروفیسرڈاکٹر سعید الرحمن نے بھی خطاب کیا۔