پو لیس کی ورد یوں میں ملبو س 7 رکنی ڈکیت گینگ دو بچیوں کے جہیزسمیت 10 گھروں کا صفا یا کر کے فرار

منگل 13 دسمبر 2016 23:13

گوجرانوالہ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)گوجرانوالہ میں پو لیس کی وردیوں میں ملبو س 7 رکنی ڈکیت گینگ دو بچیوں کے جہیزسمیت 10 گھروں کا صفا یا کر کے فرار ہو گیا، تفصیل کے مطا بق فیروز والہ میں پو لیس کی وردیوں میں ملبو س سا ت رکنی ڈکیت گینگ نے 10 گھروں میں داخل ہو کر لو ٹ ما ر کی اور فرار ہو گئے، واردات کے دوران ڈاکو اپل جاگیر کے رہائشی محمد جمیل کے گھر کا صفا یا بھی کرگئے ،سا مان میں اس کی دو بیٹیوں کا جہیز بھی شامل ہے جن کی ایک ہفتے بعد شا دی تھی، ڈکیٹ گینگ نے دو روز کے دوران اپل جاگیر ،نوئیکے ،ٹوراں اور پانڈار پور میں 6 گھروں جبکہ لدھیوالہ گورائیہ اور داتے والی میں 4 گھروں سے لاکوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان لو ٹاا ور فرارہو گئے تھانہ فیروز والا پولیس نے صرف تین وارداتوں کے مقدما ت درج کئے جبکہ دیگر مقدما ت کے اندراج میں تاخیر اور ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلا ف متا ثرہ خا ندانون کی خواتین اور اہل علا قہ نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے ملزمان کی جلد گرفتاری اور تحفظ فراہم کر نے کا مطا لبہ کیا، اس مو قع پر مظا ہرین نے پو لیس کیخلا ف شدید نعرے بازی بھی کی تاہم واقعہ کا علم ہو نے پر سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر نے ایس پی سول لائن کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیاہے۔