ٹیوٹا کے قیام کا مقصد ہنرمند افرادی قوت پید ا کر کے انڈسٹری کی ضروریات کو پورا کرنا ہے،ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی

منگل 13 دسمبر 2016 23:13

گوجرانوالہ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)ڈاکٹر سید افتخار حسین شاہ ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی نے کہا ہے کہ ٹیوٹا کے قیام کا مقصدہنرمند افرادی قوت پید ا کر کے انڈسٹری کی ضروریات کو پورا کرنا ہے کیونکہ انڈسٹری اور اس میں تیار کی جانے والے مصنوعات کے معیار کو ٹیکنیکل اداروں سے ٹریننگ یافتہ ہنرمند افراد ہی برقرار رکھ سکتے ہیں ۔

انڈسٹری سے وابستہ افراد متعلقہ شعبہ میں اپنی ضروریات کے متعلق ہمیں آگاہ کریں، ہم انڈسٹری کی ڈیمانڈ کے مطابق تربیت یافتہ ہنرمند افراد تیار کرکے مہیا کریں گے جس کیلئے انڈسٹری مالکان سے کسی قسم کے کوئی چارجز وصول نہیں کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزگوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے اراکین سے خطاب کے دوران کیاجبکہ اجلاس کی صدارت سعید احمد تاج نے کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پرسینئر نائب صدر شیخ عبدالرئوف ،اراکین مجلس عاملہ سابق صدوراخلا ق احمد بٹ ،نواز احمد باجوہ ،سرفراز احمد صدیقی ،ملک امین ناز ، ٹیوٹا کی ٹیم کے علاوہ ممتاز تاجروں و صنعتکاروں نے شرکت کی ،اس موقع پر صدر چیمبر سعید احمد تاج نے کہا کہ ملکی صنعت کی ترقی میں انسانی وسائل کا اہم کردار ہے ،صنعتی معاملات کو بہتر چلانے کیلئے ہنرمند اور ٹیکنیکل افرادکی ہمہ وقت ضرورت پیش رہتی ہے ۔