ملتان، پولیس لائن میں جدید طرز کے کانفرنس ہال کا افتتاح

منگل 13 دسمبر 2016 23:11

ملتان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے گزشتہ روز یادگارِ شہداء پر سلامی دی اور یادگارِ شہداء کا افتتاع کیا، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے۔انہوں نے قوم کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ریجنل پولیس آفیسرنے پولیس لائن میں جدید طرز کے کانفرنس ہال ا ور آئی ٹی سنٹر کا افتتاح کیاجس میں پولیس ملازمین کو کمپیوٹرز کی ٹریننگ دی جائے گی ۔ انہوں نے ریکریشن روم کا بھی افتتاح کیا جس میں مختلف کھیلوں کیرم بورڈ،بلیرڈ وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ پولیس ملازمین اپنے فارغ اوقات میں انٹر ٹینمنٹ کر سکیں۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے پولیس لائن ملتان کا دورہ کیاجہاں لیڈیز بیرکس کا معائنہ کیا اور مختلف جگہوں پر مزید بہتری کے اقدامات کئے۔اس کے بعد سی پی او ملتان نے درجہ چہارم کے ملازمین کے ساتھ کینٹین پر چائے پی، ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کئے۔

متعلقہ عنوان :