ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے ‘ ڈی سی او

منگل 13 دسمبر 2016 23:11

سیالکوٹ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)ڈسٹر کٹ کو آرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈرگ انسپکٹرز اور محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ڈرگ سیل لائسنس ، ان رجسٹرڈ ، زائد المعیاد اورممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے ‘ رنگ گورا کرنے اور موٹاپے کو کم کرنے والی ہربل ادویات کے نام پر لوگوں کے جان و مال سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ انسپکٹر کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ای ڈی او ڈاکٹر جاوید وڑائچ،سیکر ٹر ی کوالٹی کنٹرول بورڈ سیالکوٹ اویس الیاس ،ڈرگ انسپکٹر سیا لکوٹ نا ئلہ ارشد، ،ڈرگ انسپکٹر ڈسکہ محمد عا مر ،ڈرگ انسپکٹر سمبٹر یال اعظیم مغل اور ڈرگ انسپکٹر پسر ور اویس یو نس نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔