ملتان سے 4مبینہ دہشت گردگرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ و2خودکش جیکٹس برآمد

منگل 13 دسمبر 2016 23:11

ملتان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ملتان میں شیرشاہ ڈپوکے قریب 4دہشت گردوں کوگرفتارکرلیاگیا۔انسداددہشت گرد ی کے محکمے سی ٹی ڈی کے مطابق منگل کے روزخفیہ اداروں کواطلاع ملی کہ 4مبینہ دہشت گرد شیرشاہ کے علاقے میں موجودہیں ،س پرسی ٹی ڈی حکام نے کاروائی کرتے ہوئے چاروں دہشت گردوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

گرفتارکئے جانے والوں میں سیلاب خان ،اکبرخان ،اکرام خان اورعثمان شامل ہیں ۔ملزمان سے 2خودکش جیکٹس ،ایک رائفل، 30بورپسٹل اوردوسرا اسلحہ برآمدہوا۔ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیںہیں۔

متعلقہ عنوان :