مسلم لیگ ن ترقی کی علامت ہے ہم سب میاں برادران کی قیادت میں متحد ہیں،چودھری اشرف وڑائچ

منگل 13 دسمبر 2016 23:11

گوجرانوالہ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ممبر قومی اسمبلی چودھری محمداشرف وڑائچ نے کہاکہ مسلم لیگ ن ترقی کی علامت ہے ہم سب میاں برادران کی قیادت میں متحد ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسائیکے والی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے، اس موقع پر رانا نصیر احمدچیئرمین یوسی 53،چوہدری اشفاق احمدوڑائچ کی قیادت میں محمدیونس بٹ سابق کونسلر،بشیراحمدبٹ ،مرتضیٰ بٹ،جاوید احمدبٹ ،محمداشرف بٹ ،سیف بٹ ،محفوظ بٹ ،پرویز جوزف سابق کونسلر ،محمدبوٹا ورک،راناتوصیف ،رانا اعظم ،رانا عزادار،رانا لیاقت علی ،مولوی ارشد،ڈاکٹر توقیر احمد رانا نے محمداشرف وڑائچ ایم پی اے گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ۔

ایم پی اے محمداشرف وڑائچ نے کہاکہ اپنے حلقہ کی بہتری کے لیے اپنے قائد سے زیادہ زیادہ فنڈکی ڈیمانڈ کررہے ہیں، اپنے حلقہ کو ماڈل بنا کر ہی دم لوں گااس سے قبل بھی علاقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھادئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :