حضرت محمد ؐکی ولادت سے دنیاسے اندھیرے مٹ گئے،شاہ محمودقریشی

منگل 13 دسمبر 2016 23:11

حضرت محمد ؐکی ولادت سے دنیاسے اندھیرے مٹ گئے،شاہ محمودقریشی
ملتان ۔14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)ممبرقومی اسمبلی سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ حضرت محمد ؐکی ولادت باسعادت سے دنیا سے اندھیرے مٹ گئے اورنور کی ایسی بارش ہوئی جس سے حقائق وسچ نکھر کرسامنے آگیا، آپؐوجہ تخلیق کائنات ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے آواز ڈسٹرکٹ فورم ملتان ،ملتان سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیراہتمام عیدمیلاد النبیؐکے سلسلہ میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے مزیدکہاکہ ہم نے اپنی نبی ؐکریم کی تعلیمات کوپس پشت ڈالتے ہوئے روایات ورسومات کوگلے لگارکھاہے،اگران رسم ورواج سے نجات حاصل نہ کی توقانون قدرت کے مطابق انجام بخیرنہ ہوگا ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حضرت محمد ؐکی تعلیمات کوعام کیاجائے ۔اس موقع پرکیک بھی کاٹاگیاجبکہ تقریب میں ڈاکٹراخترملک ،آسیہ رفیق ،قربان فاطمہ ،سمیعہ کنول ،سبین گل خان آصف رشید سمیت دیگرنے شرکت کی ۔