ساہیوال،دھند کے باعث حادثات میں 3افراد جاں بحق‘ 4 زخمی

منگل 13 دسمبر 2016 23:09

ساہیوال ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) دھند کے باعث 3مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق‘ 4افراد زخمی۔ پہلا حادثہ اڈہ بہادرشاہ کے قریب ہو ایہاں مزدا ٹرک اور بس کے تصادم میںٹرک میں سوار ایک شخص حاجی نذیر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ہڑپہ بائی پاس پر نائی والا بنگلہ روڈ کے قریب ہوا یہاں ایک ٹرک جس کی ایک لائٹ خراب تھی اور موٹرسائیکل سوار یہ سمجھ کر کہ موٹرسائیکل جارہی ہے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 65سالہ بشیر اور 50سالہ اشفاق موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ دونوںکا تعلق 184/9-L سے ہے۔ ایک اور حادثہ قادرآباد کے قریب ہوا یہاں دھند میں نظر نہ آنے پر 6 گاڑیاں ٹکرانے سے 4افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ lh/aht/msc2103

متعلقہ عنوان :