ساہیوال،ٹی ایم اے کا ہائوس چیئرمینوں کی مشاورت سے چلایا جائے گا ،نومنتخب میئراسد بلوچ

منگل 13 دسمبر 2016 23:09

ساہیوال ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ٹی ایم اے کا ہائوس چیئرمینوں کی مشاورت سے چلایا جائے گا ساہیوال کی ترقی اور فلاحی کاموں کی تکمیل کے لیے تمام دوستوں و احباب کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ساہیوال کے نو منتخب میئر اسد خان بلوچ نے عید میلاد النبی کے حوالے سے مختلف تقریبات میں کیک کاٹنے کی تقریبات کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے سے کرپشن ختم کر دی جائیگی تمام کام میرٹ پر ہونگے مجھے کسی قسم کا کوئی لالچ نہیں اس لیے ساہیوال کے مسائل حل کرنے کے لیے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا نہ جائز کام کروانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ شہر کو خوبصورت بنایا جائے گا تجاوزات ختم کرنے کے لیے کسی دبائو میں نہیں آئیںگے اس سے پہلے کہ بازاروں میں آپریشن شروع کیا جائے تجاوزات والے اپنا قبلہ درست کر لیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا میئر منتخب ہونا یوسی چیئرمینوں کا بھروسہ ہے میں ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔انہوںنے کہاکہ صحافی برادری میرا ساتھ دے اور مسائل کی نشاندہی کرے مجھے ان کی راہنمائی کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :