ساہیوال،پرائس کنٹرول اورزرعی ایکٹ کی خلاف ورزی ،متعدددکانداروں اورہوٹل مالکان کوجرمانے

منگل 13 دسمبر 2016 23:09

ساہیوال ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) ساہیوا ل کلیم نثار چوہدری نے اپنی زرعی ٹیم محمدیوسف اور محمدافضل کے ہمراہ اڈہ قادرآباد اورگیمبر کے علاقوں میں زرعی سپرے سنٹرزاور کھاد ڈیلرز کی چیکنگ کرتے ہوئے مشکوک زرعی ادویات کے نمونہ جات لیکرتجزیہ کے لئے لیبارٹری کوبھجوادیئے جبکہ مذکورہ آفیسر نے پرائس کنٹرول اورزرعی ایکٹ کی خلاف ورزی پرمتعدددکانداروں اورہوٹلوں کوجرمانے بھی کئے۔

(جاری ہے)

ڈی ڈی او زراعت نے بعض دکانداروں کوریٹ لسٹ نمایاں جگہ پرآویزاںکرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ اگرنمایاں جگہ پرریٹ لسٹ آویزاں نہ کی گئی تو انہیں بھی جرمانے کئے جائیں گے۔ lh/aht/msc2103

متعلقہ عنوان :