ساہیوال،نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے کسان سیٹ پر منتخب ہونے والے ممبر کو زخمی کردیا

منگل 13 دسمبر 2016 23:09

ساہیوال ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے کسان سیٹ پر منتخب ہونے والے ممبر کو زخمی کردیا۔ قیوم ہسپتال میں خریت دریافت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 11دسمبر کی رات 9بجے کے قریب صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران کے خاص کارندے اور ضلع کونسل کی کسان سیٹ پر منتخب ہونے والے ممبر صدیق بلوچ اپنی کارپر اپنے گائوں جارہے تھے پاکپتن روڈ پرجب وہ بلھے دی جو گ کو ٹرن ہوئے تو کچھ فاصلے پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار 2ملزمان نے دھند میں اچانک کار پر فائرنگ کردی اس دوران صدیق بلوچ کار سے اتر کر بھاگنے لگے تو فائرنگ سے زخمی ہو گئے ۔

2گولیاں ان کی ٹانگ اور پائوں میں لگیں۔ ملزمان موٹرسائیکل چھوڑ کر فرارہوگئے۔ زخمی صدیق بلوچ کو گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے ۔صوبائی وزیر ملک ندیم کامران اور دیگر سماجی وسیاسی شخصیات نے بھی عیادت کی۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

متعلقہ عنوان :