اکیسویں صدی کے مشکل چیلنجز کا مقابلہ نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ پر صدق دل سے عمل کرنے میں مضمر ہے،ڈی سی او لیہ

منگل 13 دسمبر 2016 23:09

لیہ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈی سی او واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ؐ تمام جہا نو ں کیلئے رحمت اللعلمین ہیں آپکی سیرت طیبہ پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر ہی انسانیت کو در پیش روحا نی ، فکری اور تہذیبی ابتلا ء و انتشار سے نجا ت ممکن ہے۔ یہ بات انہو ںنے جشن عید میلا د النبی ؐ کی مر کزی تقریب سے میلا د گراؤنڈ میں اپنے صدراتی خطاب کے موقع پر کہی ۔

اس موقع پر ایم این اے سید ثقلین شاہ بخا ری، ڈی پی اومحمد علی ضیاء ، مفتی احمد رضا اعظمی ، محمد اشر ف چشتی ،قاری غلام یاسین قمرنے خطا ب کرتے ہو ئے سیرت طیبہ کے مختلف پہلو ؤں پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ آنحضرت ﷺ کی سیر ت طیبہ اور تعلیمات مقدسہ کا بنیادی محور تما م انسانیت کے لیے امن وآشتی ،رحمت و برکت سے عبارت ہے اور مسلمانان عالم کو آج اکیسویں صدی میں سنگین اور مشکل چیلنجز کا مقابلہ سیرت طیبہ پر صدق دل سے عمل کرنے میں مضمر ہے چنانچہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بابرکت ،مقدس اور پاکیز یوم سعید اس امر کا متقاضی ہے کہ ختم رسول،نبی آخر الزماںکی سیرت طیبہ پر پیرا عمل ہونے کے لیے تجدید عہدکریں ۔

(جاری ہے)

تقریب محمد اسما عیل نظا می ، صادق سلیم مدنی ،حافظ عابد رضا اعظمی نے نعت خوانی و تلا وت پیش کی جبکہ قصیدہ بردہ شریف اور قومی ترانہ بھی بچوں نے پیش کیا ۔ پر چم کشائی ڈی سی ا وواجد علی شاہ اور ڈی پی او محمد علی ضیاء نے کی ۔ تقریب میں اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی ،ڈی او سی محبوب احمد ،اسسٹنٹ کمشنر لیہ عابد کلیارکے علا وہ سرکا ری افسران و ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں و شہر یو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب میں پیر سید سبط الحسنین گیلا نی نے ملکی سلا متی و استحکا م کے لئے دعا کر ائی ۔ بعدازاں ٹی ڈی اے چوک پر ڈی سی او ،ڈی پی او،ایم این اے فیتہ کاٹ کر مرکزی جلوس کا افتتاح کیا اور قیادت کی ۔ جلو س اپنے روایتی راستوں سے ہو تا ہوا ، غوثیہ منزل پر اختتا م پذیر ہوا ۔جلو س کے راستوں کو خیر مقدمی بینرز ، محرابوں ، دیدہ زیب جھنڈیوں سے سجا یا گیا تھا ۔ اسی طرح جگہ جگہ شیر ینی تقسیم کی گئی اور سبیلیں لگا ئی گئیں تمام سرکا ر ی عمارات ، اہم کا روبا ری مراکز پر چراغاں کیا گیا ۔