منشیات فروش یعقوب عرف پولا اور نعمان عرف نومی گرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

منگل 13 دسمبر 2016 23:07

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) قلعہ گجر سنگھ پولیس نے منشیات فروشوں اور عادی مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش یعقوب عرف پولا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی01 کلو چرس برآمد کر لی اور عادی مجرم نعمان عرف نومی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 01پسٹل اور گولیا ں برآمد کر لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو منشیات فروشوں اور عادی مجرمان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈائون کی ہدایت کی جس پر ایس پی سول لائنز علی رضا نے تمام تھانوںپر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور منشیات فروشوں و عادی مجرمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔

ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ سرکل غلام دستگیر اور ایس ایچ اوقلعہ گجر سنگھ راجہ مزمل نے خصوصی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش یعقوب عرف پولا اور عادی مجرم نعمان عرف نومی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ایس پی سول لائنز علی رضا نے منشیات فروش اور عادی مجرم کی گرفتاری پرایس ایچ اوقلعہ گجر سنگھ راجہ مزمل اور خصوصی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :