اورنج ٹرین کے تعمیراتی کام کے دوران سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر لائن سپرنٹنڈنٹ معطل

منگل 13 دسمبر 2016 23:07

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیسکو سید واجد علی کاظمی نے سکھ نہر سٹاپ پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کے تعمیراتی کام کے دوران سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

غفلت کے مرتکب لائن سپرنٹنڈنٹ اشفاق سیال کو معطل کر دیا جبکہ کام کرنے والی میسرز زاہد اینڈکمپنی کو وضاحتی لیٹر جاری کر دیا، واضح رہے کہ میٹرو ٹرین پراجیکٹ پر مزدور ہیلمٹ اور گلوز کے بغیر کام کر رہے تھے جس کا لیسکو چیف نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کی۔ مزید برآں لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی شخص کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔