لاہور، ایس پی مجاہد کا ترقی پانے والے اہلکاروںکے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام

منگل 13 دسمبر 2016 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) ایس مجاہد سیدکرار حسین نے مجاہد سکواڈ و ایلیٹ کے پی کیڈٹ سکیم کے تحت بذریعہ PPSC T/ASIs, ترقی پانے والے اہلکاروں کے اعزاز میں پارٹی کا اہتمام کیاپی کیڈٹ سکیم کے تحت ترقی پانے والوں میں ایس پی مجاہد کے ریڈر ہیڈ کانسٹیبل تنویر احمد ، نائب ریڈر آصف حمید اور طاہر اسلام شامل ہیں ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے تینوں پولیس اہلکاروں کو اپنے دفتر میں رینک لگائے اور ان کو ناصرف شاباش دی بلکہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا انہوں نے کہا کہ فورس کے نئے پڑھے لکھے اور باکردار پولیس آفیسرز محکمہ کی نیک نامی کا باعث ہیںآپ کو اب نئی ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں امید ہے کہ آپ اپنی اس نئی ذمہ داری کو بالکل اسی طرح میرٹ پر نبھائیں گے جس طرح آپ کو میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :