اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوارکاچھاپہ،غیرقانونی اچارکی فیکٹری سیل ،پچاس ہزار روپے جرمانہ

منگل 13 دسمبر 2016 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوار نشا اشتیاق نے چھاپہ مارکرغیرقانونی اچارکی فیکٹری سیل کردی،فیکٹری مالک کو پچاس ہزار جرمانہ ایک ہفتے بعد عدالت میں طلب کرلیا گیا ، دھابہ ہوٹل کو پندرہ ہزار جرمانہ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزتھانہ نون کے علاقے میںاسسٹنٹ کمشنر پوٹھوار نشا اشتیاق نے غیر قانونی اچار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا ،گندگی اور تعفن پر فیکٹری کو سیل کردیا گیا ۔فیکٹری مالک کو پچاس ہزار جرمانہ ایک ہفتے بعد عدالت میں طلب کرلیا گیا ۔اے سی نے نون کے علاقے میں ہی دھابہ ہوٹل میں مچھروں کی بھرمار پر پندرہ ہزار جرمانہ بھی عائد کردیا۔

متعلقہ عنوان :