وزیربرائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سرکاری ہسپتالوں و ہیلتھ سینٹر کے ہنگامی دورے

منگل 13 دسمبر 2016 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے اتوار کی شب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لیہ کا اچانک دورہ کیا-انہوں نے ایمر جنسی وارڈ،سی سی یو ،میڈیکل وارڈ اور ادویات کے سٹور کا معائنہ کیا- خواجہ عمران نذیر نے CCU میںایک خراب کارڈیک مانیٹر کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی ہدایت کی-صوبائی وزیر نے کہا کہ ہسپتال میںسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں پر ترجیحی بنیادوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی-خواجہ عمران نذیر نے زیرعلاج مریضوںکے لئے لوکل پرچیز کی جانے والی ادویات کے سسٹم کو شفاف بنانے کی ہدایت کی-اُنہوںنے کہا کہ ادویات کو ڈاکٹرز کے سامنے Deface کیا جائی-انہوں نے کہا کہ DHQہسپتال لیہ کانشتر ہستپال ملتان کے ساتھ ریفرل سسٹم موجود ہی-انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ نشتر ہسپتال ملتان سے ہاؤس جاب کرنے والے پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کو DHQلیہ میں روٹیشن پر بھیجا جائے - دریں اثناء عید میلاد النبی ﷺ(سوموار) کے دن چھٹی کے باوجود صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد ، فیصل آباد کا بھی اچانک دورہ کیا - انہوں نے گائنی ،ایمر جنسی، جنرل وارڈ ،فارمیسی ، پیڈز وارڈ اورکلینیکل لیبارٹری کا معائنہ کیا -خواجہ عمران نذیر نے پیڈز نرسری وارڈ میں انکوبیٹر نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوبیٹر فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی -خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال کی صفائی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اسے مزید بہتر بنا نے کی ہدایت کی -علاوہ ازیں صوبائی وزیر THQہسپتال جڑانوالہ اور رورل ہیلتھ سینٹر 65جی بی جڑانوالہ کا بھی اچانک دورہ کیا-اور وہاں علاج معالجہ کی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔