سرداریارمحمدرند کے بھائی کی شادی میںقبا ئلی و سیا سی شخصیا ت سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت

منگل 13 دسمبر 2016 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) حا جی صا لح محمد رند کے فرزند اور رکن اسمبلی میر عا مر رند ،میر ناصر رند ،میر با بل رند ،گل شیر رند کے بھائی میر امجد رند کی شاد ی کی تقریب رند گڑھ کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں رند قبیلے کے سربراہ اور پا کستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یا ر محمد رند ،اراکین اسمبلی طاہر محمود ، میر غلام دستگیر با دینی،حا جی اکبر آسکا نی ،پی ٹی آئی بلوچستان کے سینئر نا ئب صدر میر اسما عیل لہڑی،پی ٹی آئی کے رہنماء نوابزادہ امین اللہ رئیسا نی ، سابقہ رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو ،پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر ، میر شفقت مری ،سردار خادم حسین وردگ ،بلوچستان اسمبلی ایمپلا ئز ایسو سی ایشن کے صدر ظفر رند ،با بر یوسفزئی ،شا یان خان سمیت قبا ئلی و سیا سی شخصیا ت اورپرنٹ میڈیا الیکٹرونک میڈیا قبائلی وسیاسی شخصیات سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بڑی تعداد میں شر کت کی شادی کی خوشی میں رند گڑھ میں پر تکلف معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :