پانامالیکس پر دبائو بڑھنے کے بعد طلال چودھری جیسے لوگوں سے لگتا ہے وہ خود وزیراعظم سے تنگ آچکے ہیں، ترجمان بلاول ہائوس

منگل 13 دسمبر 2016 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) بلاول ہائوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پانامالیکس پر دبائو بڑھنے کے بعد طلال چودھری جیسے لوگوں سے لگتا ہے کہ وہ خود اپنے وزیراعظم سے تنگ آچکے ہیں، لیکن بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کے لیے طلال چودھری اور ان جیسے لوگ تمام چھوٹے ہیں، طلال چودھری کے موقف پراپنے ردعمل میں ترجمان بلاول ہائوس نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک جمہوری لیڈر ہیں اور کھوکھلی دھمکیوں یا غیر آئینی اقدامات اٹھانے کے بجائے جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ نوز شریف اور اس کی نون لیگ کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے چار مطالبات پر عمل کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ ترجمان بلاول ہاس نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی تحاریک اور سیاسی جدوجہد جمہوریت کے لیے ہمیشہ بہتر نتائج لائی ہے اورجمہوریت کو مستحکم کیا ہے۔ حکمراں جماعت کو چارمطالبات کے تحت جمہوری احتساب کے مطالبے کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب بلاول بھٹو نے کہا کہ دما دم مست قلندر تو وہ کرکے دکھائیں گے، تاریخ میں جیالوں کی سڑکوں پر آنے والی تحاریک کا رکارڈ بھی بے مثال ہے،جیالے جب جدوجہد کے لیے میدان میں اترے تو ناکام لیگ کے بونے رہنما ٹھہر نہیں سکیں گے۔