Live Updates

عمران خان اور پی ٹی ائی کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف کیمپین افسوس ناک ہے،مریم اورنگزیب

عمران خان اپنے طرز سیاست سے پاکستانی سیاست کا چہرہ گدلا کر رہے ہیں،عمران خان2018 میں اپنے امتحان کا انتظار کریں ،وزیرمملکت اطلاعات ونشریات

منگل 13 دسمبر 2016 23:03

عمران خان اور پی ٹی ائی کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف کیمپین افسوس ناک ہے،مریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان اور پی ٹی ائی کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف کیمپین افسوس ناک ہے، عمران خان اپنے طرز سیاست سے پاکستانی سیاست کا چہرہ گدلا کر رہے ہیں،عمران خان قوم کے ہاتھوں2018 میں اپنے امتحان کا انتظار کریں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان قوم کے ہاتھوں2018 میں اپنے امتحان کا انتظار کریں ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان آئینی اداروں کو دھمکیاں دینا اور بلی کرنا بند کر دیں ،عمران خان نے پچھلے ساڑھے تین سال میں جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا ۔وزیرمملکت اطلاعات ونشریات نے کہاکہ عمران خان اور پی ٹی ائی کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف کیمپین افسوس ناک ہے، عمران خان اپنے طرز سیاست سے پاکستانی سیاست کا چہرہ گدلا کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :