ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کا بھر پور استقبال

جشن میلاد النبیؐ پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 50سے زائد مقامات پر استقبالیہ کیمپ و سبیلیں لگائی گئیں

منگل 13 دسمبر 2016 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔درود و سلام اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعرے ہر طرف فضا میں گونجتے رہے۔اتحاد بین المسلمین کے اس فقیدالمثال مظاہرہ کو شیعہ سنی علما کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد علمائے کرام اور عمائدین نے جشن عید میلاد النبی کے جلوسوں میں بھر شرکت کی۔ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ اور سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا ۔کراچی میں نمائش چورنگی ،بلدیا ٹائون،مارٹن روذ،ایف سی ایریا،انچولی،نیو کراچی،گلشن اقبال،گلستان جوہر،ڈرگ کالونی،شاہ فیصل ،ملیر جعفر طیار سائٹی،لانڈھی ،کورنگی،اسٹیل ٹائون سمیت مختلف جہگوں پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے عہدیداران اور علمائے کرام نے جلوس ہائے میلاد مبار ک کا استقبالیہ کیمپ، سبیلیںلگائیں اور دن بھر جلوسوں میں شریک رہے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پیغمبر اعظم ﷺ کی یوم ولادت کے مناسبت سے ملک بھر میں۲۱ تا۷۱ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا اعلان بھی کیا ہے جس کی پر نور محافلوں کا آغاز ہوکر دیا گیا۔

(جاری ہے)

علامہ ناصر عباس جعفری نے عید میلاد النبی ﷺ پر امت مسلمہ و عالم بشریت کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سرورکائنات رحمت للعالمین کی ذات اقدس ہی مسلم امہ کے درمیان مرکزی وحدت ہے۔ عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں میں جس اتحاد و یگانگت کے ساتھ شیعہ سنی عوام شریک ہوئے اس سے بخوبی اس بات کا انداز لگا یا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی یک جان اور متحد ہیں،نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والوں کا دونوں مکتب سے کوئی تعلق نہیں،ماہ ربیع الاول کے اس بابرکت ایام میں جس عملی وحدت کا مظاہرہ دیکھنے آیا یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں،دہشت گرد دراصل ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور سیاست دان اگر رسول کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرے تو ملک کو درپیش مشکلات اور دہشت گردی جیسے عفریت سے مکمل چھٹکارہ ممکن ہے ۔دریں اثناء جشن میلاد النبی پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پچاس سے زائد مقامات پر استقبالیہ کیمپ و سبیلیں لگائی گی جبکہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے مرکزی جلو س جشن ولادت با سعادت سرور کائنات ﷺ نشتر پارک کے شرکاء کیلئے استقبالیہ کیمپ و سبیل لگائی گئی جس میںمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ،مولانا،مولانا نسیم زیدی ،مولانا حامد مشہدی، صادق جعفری ،مولانا احسان دانش،علامہ مبشر حسن،علامہ علی انور،علی حسین نقوی،احسن رضوی،ثمرعباس سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :