تھا نہ حیات آباد کی حدود میں بھتہ نہ د ینے پرنامعلوم دہشت گردوں نے تاجر کے مکان پردستی بم سے حملہ کردیا

منگل 13 دسمبر 2016 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) تھا نہ حیات آبادکے حدود میں بھتہ نہ د ینے پرنامعلوم دہشت گردوں نے تاجر کے مکان پردستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم اہل خانہ محفوظ رہے متاثرہ تاجر کو افغان نمبرات سے ایک کروڑ روپے بھتہ کیلئے دھمکی آمیز ٹیلی فون کالز موصول ہورہی تھی کا ئو نٹر ٹرازم ڈیپار ٹمنٹ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے واقعا ت کے مطا بق حاجی قاسم ولد حاجی عرب خان ساکن مہمند ایجنسی حال فیز1نے رپورٹ درج کراتے ہوئے سی ٹی ڈی کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ نماز عشاء کی ادائیگی کیلئے مسجد گیا ہوا تھا اس دوران دھماکہ کی آواز سن کر وہ واپس گھر آیا تو معلوم ہوا کہ اس کی مکان کے سامنے پھولوں کی کیاریوں میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے نصب بارودی مواد زوردھماکہ سے پھٹ چکا تھا جس کے نتیجہ میں مکان کے دروازے کو نقصان پہنچا تھا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مدعی کے مطابق گزشتہ ماہ اسے افغانستان کے نمبرات سے ایک کروڑ بھتہ کیلئے دھمکی آمیز ٹیلی فون کال موصول ہوئی تھی جس کی ادائیگی نہ کرنے پر دھماکہ کیا گیا ہے سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسران نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :