پشاورپولیس کاشہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن،،چاردنوں میں371جرائم پیشہ افراد گرفتار

منگل 13 دسمبر 2016 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء)پشاور پولیس نے سٹی،کینٹ ،رورل اور صدر سرکلزکے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزاور شہر کے داخلی و خارجی راستوںپر ناکہ بندیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 10اشتہاری ملزمان سمیت 371جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروش اورٹی آئی ایف کے تحت 59 افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات کر لی پشاور پولیس نے گزشتہ04دنوںکے دوران سٹی ،کینٹ، رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اورمختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوںاور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندیوںکے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 10اشتہاری مجرمان سمیت 371جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فر وش اورسکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر59 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 06عدد کلاشنکوف،03عدد ریپیٹر،03عدد رائفل03عدد بندوق،21عدد پستول،09عدد میگزین،545عدد کارتوس،15کلوگرام چرس،01کلو 510گرام ہیروئن اور33بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔